ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جموں ایئر فورس اسٹیشن حملہ کیلئے آئی ای ڈی میں استعمال ہوا آر ڈی ایکس اور نائٹریٹ

جموں ایئر فورس اسٹیشن حملہ کیلئے آئی ای ڈی میں استعمال ہوا آر ڈی ایکس اور نائٹریٹ

Tue, 06 Jul 2021 11:33:59    S.O. News Service

سری نگر،6؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) جموں کے ہائی سکیورٹی زون ہوائی اڈے کمپلیکس میں واقع ایئر فورس اسٹیشن پر ڈرون حملے میں استعمال ہونے والے آئی ای ڈی کوآر ڈی ایکس اور نائٹریٹ کے مرکب سے تیار کیا گیا تھا- ڈرون حملے کی تحقیقات میں شامل فارنسک ماہرین نے پیر کو اس کی اطلاع دی- واضح ہو کہ تفتیشی افسر پہلے ہی بتا چکے تھے کہ ڈرون کے ذریعہ گرا ہوا دھماکہ خیز مواد آر ڈی ایکس اور دیگر کیمیکلز کے مرکب کا استعمال کرکے بنایا گیا ہو گا-تفتیش میں شامل عہدیداروں نے بتایا کہ پہلا IED، جو رات گئے 1:37 بجے پھٹا، میں 1.5 کلو آر ڈی ایکس اور ایک نائٹریٹ مرکب ملا، جب کہ دوسرے IED میں بال بیرنگ کی تعداد زیادہ تھی-

ایک عہدیدار نے بتایاکہ ایسا لگتا ہے کہ پہلا IED اسٹیشن کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچانے کیلئے ڈیزائن کیا گیا تھا، جبکہ دوسرا IED فوجی اہلکار کو ہلاک کرنے کا تھا-قابل ذکر ہے کہ ہفتہ (27 جون) کو جموں کے ہوائی اڈے کمپلیکس میں واقع ایئر فورس اسٹیشن پر ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے دھماکہ خیز مواد پھینکا گیا تھا، جس میں دو جوان معمولی زخمی ہوئے تھے- تفتیش کاروں نے بتایا کہ ڈرون کہاں سے آیا ہے یہ جاننے کیلئے ای سی پورٹ کی سرحد کی دیوار پر لگے کیمرے سمیت سی سی ٹی وی فوٹیج کو اسکین کیاگیا، تاہم تمام سی سی ٹی وی کیمرے روڈ سائیڈ پر لگائے گئے تھے- عہدیداروں نے بتایا کہ ڈرون کے ذریعہ دھماکہ خیز مواد گراکر سرحد عبور کرلیا، یا کسی اور جگہ منتقل ہوگئے- خیال رہے کہ جموں ایئر پورٹ اور بین الاقوامی سرحد کے درمیان ہوائی فاصلہ محض14 کلو میٹر ہے-


Share: